دانیال راحیل اور فریال محمود رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

دانیال راحیل اور فریال محمود رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

اسلام آباد : اداکار دانیال راحیل اور فریال محمود نے شادی کر لی۔

حناءالطاف اور آغا علی کے بعد اب دانیال راحیل اور فریال محمود نے بھی شادی کر لی۔دانیال راحیل، سیمی راحیل کا بیٹا اورمہرین راحیل کا بھائی ہے، دانیال راحیل اور فریال محمود کی دوستی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں اور شائقین کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا جو کہ اب ختم ہو گیا ہے.

دونوں کی نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغام کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔