نیگلیریا وائرس سے کراچی میں  ایک ہفتے میں 3 اموات ہوگئیں 

نیگلیریا وائرس سے کراچی میں  ایک ہفتے میں 3 اموات ہوگئیں 

کراچی: نیگلیریا وائرس سے کراچی میں ایک ہفتے میں 3 اموات ہوگئیں۔کراچی  میں نیگلیریا  وائرس پھیل رہاہے اور اس وجہ سے اب اموات بھی سامنے آئی ہیں۔ 

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ڈیٹا اکٹھاکرنا شروع کردیا ہے تاکہ حفاظتی ا قدامات کئے جاسکیں کیونکہ   نیگلیریا وائرس سے کراچی میں ایک ہفتے میں 3 اموات ہوگئیں۔کراچی  میں نیگلیریا  وائرس پھیل رہاہے اور اس وجہ سے اب اموات بھی سامنے آئی ہیں۔
 
کراچی میں حال ہی میں نیگلیریا میں تین اموات ہوئی ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  انتقال کرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد ہیں۔

ترجمان کے مطابق خاتون قیوم آباد کورنگی کی رہائشی تھی وہ  گلشن اقبال میں نجی ہسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کر رہی تھی۔ 

انہوں نے ہسپتال میں وضو کیا جس کے بعد شام کو ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ خاتون کو جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔


خیال رہے کہ  نیگلیریاکا جرثومہ صاف پانی میں کلورین کی کمی کے باعث افزائش پاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں