Get Alerts

بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔ ان کا کیس 5 جون کو عدالت میں شروع ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ کچھ لو کچھ دو کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں اور عدالتوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ   "ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے، ججز فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں اسی پارٹی کو دی جانی چاہئیں جسے عوام نے ووٹ دیا ہے اور جیتنے والی پارٹی کو ہی مخصوص نشستوں کا حق حاصل ہے۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بھی الیکشن کمیشن کی نااہلی پر تنقید کی اور کہا کہ جیتنے والوں کو مخصوص نشستیں دی جانی چاہئیں تاکہ عوامی ووٹ کی حق تلفی نہ ہو۔

ٹیگز: