Get Alerts

اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی بحالی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دے دی

اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی بحالی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اساتذہ کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی بحالی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے دوران کیا گیا، جس کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی بھی اساتذہ کو ٹیکس رعایت دینے کے فیصلے کی توثیق کر چکی ہے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پہلے ہی اس تجویز کی منظوری دے چکی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی گئی تھی، تاہم اُس وقت ایف بی آر نے اس پر عمل نہیں کیا۔ اب ایک سال بعد ایف بی آر خود اس رعایت کی بحالی کی سفارش کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس سال اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹیکس منہا نہیں کیا گیا، اور آئندہ مالی سال سے انہیں باقاعدہ ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

ٹیگز: