Get Alerts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 92.25 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 ڈالر کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگز: