Get Alerts

فلم نگری میں انٹری کیلئےسنیل شیٹھی کا بیٹا لندن میں تربیت حاصل کر رہا ہے

فلم نگری میں انٹری کیلئےسنیل شیٹھی کا بیٹا لندن میں تربیت حاصل کر رہا ہے

بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد نوجوان بیٹے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد نوجوان بیٹے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد اب ان کے صاحبزادے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں انٹری دیں گے جس کے لیے وہ لندن میں تربیت حاصل کررہے ہیں جب کہ نامور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا اپنی فلم کے ذریعے نوجوان اداکار کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے جس پر سنیل نے معروف فلمساز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار سنیل شیٹھی نے بیٹے کو فلم نگری میں جانے کے لیے آمادہ کرنے اور حوصلہ افزائی پر دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھائی کہا ہے جب کہ دوسری جانب ہدایتکار کرن جوہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں آہان شیٹھی کو مستقبل کا اسٹارقرار دیا ہے۔