بھارتی کرکٹ بورڈ نے 10 نمبر کی جرسی کو کرکٹ سے ریٹائرڈ کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 10 نمبر کی جرسی کو کرکٹ سے ریٹائرڈ کر دیا

ممبئی : انٹرنیشنل کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے جرسی نمبر کو ریٹائر کر دیا گیا۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے پورے ون ڈے کیرئیر میں 10 نمبر کی جرسی زیب تن کیے رکھی تھی یہ جرسی سچن ٹنڈولکر کی پہچان بن گئی تھی ۔ اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 نمبر کی جرسی کو کوئی بھی بھارتی کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں پہن سکے گا۔

سچن ٹنڈولکر نومبر 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ان کی ریٹائرمنٹ سے لے کر اب تک تقریبا پانچ سال بیت گئے ہیں لیکن کسی کھلاڑی نے اس نمبر کی جرسی کو استعمال نہیں کیا تھا جب تک ممئی سے تعلق رکھنے والے ایک فاسٹ باؤلر شردل ٹھاکر نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے ڈیبیو نے اس نمبر کی جرسی کو زیب تن کرنے کا فیصلہ کیا تو ان پر سوشل میڈیا کی جانب سے کافی تنقید دیکھنے کو ملی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ 10 نمبر کی جرسی صرف ٹنڈولکر کیلئے ہے ان کے بعد کوئی کھلاڑی ٹنڈولکر بننے کی کوشش نہ کرے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹنڈولکر کی جرسی کو بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اور لسٹ اے کے میچز میں 10 نمبر کی جرسی تو پہن سکتے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی  10 نمبر کی جرسی نہیں پہن سکتا۔