پاکستان کرکٹ بورڈ کا وائٹ بال اور ریڈ بال کیلئے الگ کوچز لگانے کا فیصلہ

 پاکستان کرکٹ بورڈ کا وائٹ بال اور ریڈ بال کیلئے الگ کوچز لگانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کیلئے الگ کوچز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ کوچ جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،غیرملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخلہو گئی ہیں۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولنگ کوچ کیلئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، ہیڈ کوچ کیلئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کی کوچنگ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ سونپی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ غیرملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، اگلے چند روز میں کوچز کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے جس کے بعد اعلان متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں