غیر ملکی کوچز کی قسمت کافیصلہ ہوگیا ، قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز ورلڈ کپ تک برقرار  رہیں گے 

غیر ملکی کوچز کی قسمت کافیصلہ ہوگیا ، قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز ورلڈ کپ تک برقرار  رہیں گے 

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز کی قسمت کافیصلہ ہوگیا  ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز تبدیل نہیں ہوگے بلکہ ورلڈ کپ تک برقرار رکھیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈنبرن کو ورلڈکپ کے اختتام تک قومی ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا۔اس حوالے سے مشیر چیئرمین پی سی بی مصباح الحق  کاکہنا ہے کہ  غیر ملکی کوچز کی تقرری کے خلاف ہوں۔  نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ لیا لیکن فوری کوچز تبدیل کر دینا دانشمندی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور بریڈنبرن کو وقت ملنا چاہیے۔  ورلڈکپ کے بعد کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں