فائرنگ کی آواز پر لندن بریج سٹیشن بند، نواز شریف بھی ہسپتال میں موجود

فائرنگ کی آواز پر لندن بریج سٹیشن بند، نواز شریف بھی ہسپتال میں موجود
کیپشن: Image Source: File Photo

لندن: فائرنگ کی آواز پر لندن بریج سٹیشن کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن بریج ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کے ٹیسٹ ہونا ہیں۔ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لندن پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔