ہائی وے پر ٹریلر اور سکول وین میں تصادم، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی

ہائی وے پر ٹریلر اور سکول وین میں تصادم، دو بچے جاں بحق، متعدد زخمی
سورس: file

رینالہ خورد:  نیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب ٹریلر اور سکول وین میں تصادم کے باعث سکول جانے والے دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے پر  تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور موٹرے پولیس کے ساتھ مل کر دیگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں