190 ملین پاؤنڈز، توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ٹرائل پر وزارت قانون کا ایک اور نوٹیفیکیشن جاری

190 ملین پاؤنڈز، توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ٹرائل پر وزارت قانون کا ایک اور نوٹیفیکیشن جاری
سورس: File

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس اور توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل کے متعلق وزارت قانون نے ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق احتساب عدالت عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز  اور توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کے باجود آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہےکہ ایس پی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی رپورٹ کی روشنی عران خان کا ٹرائل جیل میں ہوگا جس کی اوپن سماعت کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں