در فشاں سلیم کی ایک کروڑ روپے مالیت کی پینٹنگ کا دعویٰ، ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستان کی مقبول اداکارہ در فشاں سلیم کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ ایک کروڑ روپے مالیت کی پینٹنگ بنانے کا دعویٰ کرتی نظر آئیں۔
اداکار اور ہدایتکار دانش نواز نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں وہ در فشاں سلیم سے سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے کس قسم کی پینٹنگ بنائی ہے۔ اس پر در فشاں سلیم وائٹ بورڈ پر بنی ایک لائن نما تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ یہ پینٹنگ ایک کروڑ روپے مالیت کی ہے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نایاب اور اچھی پینٹگز ایسی ہی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں اور وہ بھی اسی طرح تیار کی جاتی ہیں۔ دانش نواز نے ویڈیو میں اس پینٹنگ کو دکھایا اور کہا کہ در فشاں سلیم کا دعویٰ ہے کہ یہ پینٹنگ ایک کروڑ روپے کی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ زیادہ تر صارفین نے در فشاں سلیم کی معصومیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بنائی ہوئی پینٹنگ واقعی اتنی مہنگی لگتی ہے۔