Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کے الزامات پر شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت جاری، سپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف

بانی پی ٹی آئی کے الزامات پر شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت جاری، سپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ 2017 کے کیس کی سماعت آج تک جاری ہے، اور یہ سسٹم کی ناکامی ہے کہ ایک کیس آٹھ سال میں بھی حل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ججز کو تقسیم کیا گیا، سیاسی انتقام لیا گیا اور پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اسی کیس میں وزیراعظم کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت بھی جاری ہے۔ شہباز شریف کے گواہ ملک احمد خان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگین الزامات لگائے جو مختلف چینلز پر نشر کیے گئے، یہ پروپیگنڈا، الزام تراشی اور شہرت کو داغدار کرنے کے لیے کی گئی بیان بازی تھی۔

ٹیگز: