Get Alerts

پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا راج ختم، ایک ہزار 5 کیسز 48 گھنٹوں میں حل

پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا راج ختم، ایک ہزار 5 کیسز 48 گھنٹوں میں حل

لاہور:پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کے خلاف صوبائی حکومت نے دو دن میں ایک ہزار 5 زمینوں کے کیسز نمٹا کر حیران کن ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے خاندانوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ان کی زمین کا حق واپس مل گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کیسز کی فوری کارروائی اور شہریوں کو حق دلانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ ہوتے ہی زمین کا قبضہ فوری دیا جائے، اور کوئی تاخیر، سفارش یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

ٹیگز: