Get Alerts

آئی ایم ایف رپورٹ: بھارت کی معیشت ’سی گریڈ‘، پرانے اور ناقص ڈیٹا پر سوالات

آئی ایم ایف رپورٹ: بھارت کی معیشت ’سی گریڈ‘، پرانے اور ناقص ڈیٹا پر سوالات

ممبئی :بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تازہ سالانہ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کو ’سی گریڈ‘ دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھا گیا اور ملک کی مالیاتی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا معاشی ڈیٹا، جو 12-2011 کا ہے، نہ صرف پرانا بلکہ ناقص بھی ہے، جس کی بنیاد پر ملک کی ترقی کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ انکشافات بھارتی حکومت کے معاشی بیانیے کو چیلنج کرتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کی معیشت بحران کے قریب پہنچ چکی ہے۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں واضح کیا کہ بھارت کے معاشی اعداد و شمار پر عالمی اداروں کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے اور مالیاتی شفافیت میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: