Get Alerts

افغان طالبان اور عالمی دہشتگردی، بھارت کے ساتھ تعلقات پر سوالیہ نشان

افغان طالبان اور عالمی دہشتگردی، بھارت کے ساتھ تعلقات پر سوالیہ نشان

اسلام آباد:گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کے کردار نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں، امریکا میں فائرنگ کے واقعات اور تاجکستان میں چینی شہریوں پر ڈرون حملے اس حوالے سے خدشات بڑھا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، جس سے خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں افغانستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں، مگر اس کے باوجود بھارت افغانستان کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانوں کے ذریعے تجارتی نمائندے تعینات کریں گے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات جنوبی ایشیا کی بدلتی سیاسی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھارت کا دورہ کیا اور متعدد معاہدے کیے۔ اس دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت بھی کی گئی، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: