Get Alerts

روس کی واٹس ایپ کو مکمل بلاک کرنے کی دھمکی، شہریوں کو مقامی ایپ پر منتقل ہونےکی ہدایت

روس کی واٹس ایپ کو مکمل بلاک کرنے کی دھمکی، شہریوں کو مقامی ایپ پر منتقل ہونےکی ہدایت

ماسکو:روس نے عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روس نے واٹس ایپ پر جرائم کو روکنے میں ناکامی کا الزام دوبارہ لگاتے ہوئے شہریوں کو متبادل اور مقامی ایپ پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ روسی مواصلاتی نگران ادارے روسکومنیڈزو کے مطابق، "اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو اسے مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔

یہ پابندی روس کی جانب سے اگست میں واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی کا تسلسل ہے۔ روسی صارفین کو ریاستی سرپرستی یافتہ میسجنگ ایپ میکس (MAX) پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود نہیں۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ "صارفین کی محفوظ مواصلاتی معلومات روسی حکومتی اداروں سے شیئر کرنے سے انکار کے بعد روس واٹس ایپ پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ روس کی دو مقبول ترین میسجنگ سروسز ہیں، مگر حکومت چاہتی ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں اور فراڈ کی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں۔

ٹیگز: