انڈونیشیا میں طیارہ گرکر تباہ،190 مسافر سوار تھے

انڈونیشیا میں طیارہ گرکر تباہ،190 مسافر سوار تھے
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں سمندر میں گرکر مسافر طیارہ تباہ ہوگیا جس میں 190 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اڑان کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہوگیا، طیارہ جکارتہ سے مقامی جزیرے پینک گال جا رہا تھا۔خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیاکے شہر جکارتہ میں نجی ایئرلائن کابوئنگ 737طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،پرواز سے کچھ دیر بعد طیارے کا زمین سے رابطہ منقطع ہو ا ۔

انڈنیشین حکام نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی جبکہ طیارے  کے سمندر میں تباہ ہونے کے بعد ملبہ کے ملنے کی اطلاعات ہیں۔لائن ایئرکی جے ٹی 610فلائٹ جکارتہ سےپنگ کل پنانگ جارہاتھا۔