Get Alerts

پاکستان میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے

Pakistan, coronavirus, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 431 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 659 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ ، 71 ہزار 687 تک جا پہنچی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں 45 ہزار 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی ۔ ایک ہزار ، 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔