ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ خشک اور پہلے بیٹنگ کرنے کیلئے بہترین لگ رہی ہے۔ ہم ٹیم میں بغیر کسی تبدیل کے کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رﺅف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 

افغانستان کی قیادت محمد نبی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، محمد نیب، اصغر افغان، گلبدین نیب، راشد خان، کریم جنت، نوین الحق اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔