ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیدی

WI-Bangladesh-1

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے اہم ترین میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز کا ہد ف دیا تھا ،بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن نے بہترین کھیلتے ہوئے ہدف کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن آخری اوورز میں ویسٹ انڈیز کی بائولنگ نے کم بیک کیا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو سکور نہ کرنے دیا ۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، بنگلا دیش 5 وکٹوں پر 139 رنز بناسکا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں، ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ بنگلا دیش تینوں میچز ہاری ہے۔