Get Alerts

افغانستان کیخلاف میچ کھیلتے بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو بڑے اعزاز سے محروم کر دیا 

Pakistan Vs Afghanistan,Babar Azam,Asif Ali

 ابو ظہبی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان نے 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز30 اننگز میں مکمل کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔