چاند کو "گرہن" لگ گیا

 چاند کو

کراچی : پاکستان میں چاند کو گرہن لگ گیا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا گیا . چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہوا۔

محکمہ موسمیات  کاکہنا تھا کہ  چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پہ عروج پر پہنچا جبکہ رات 1 بج کر 53 منٹ پہ چاند گرہن جزوی طور پہ ختم ہوا۔ادارے نے مزید بتایا کہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق گذشتہ رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوا۔علاوہ ازیں چاند گرہن ایشیا، یورپ امریکہ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا

دوسری جانب حرمین شریفین میں چاند گرین کے موقعہ پر آج نماز کسوف ادا کی گئی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا


مسجد الحرام میں امام کعبہ بندر بن عبدالعزیز نماز کسوف کی امامت کرائی جبکہ مسجد نبویؐ میں احمد بن طالب بن حمید نماز کسوف کی امامت کی۔ حرمین شریفین میں سعودی عرب کے معیاری وقت رات 10:45 پر نماز کسوف ادا کی گئی۔

مصنف کے بارے میں