دوبارہ صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر پابندیاں لگا دوں گا: ٹرمپ کا یہودی کنونشن سے خطاب

دوبارہ صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر پابندیاں لگا دوں گا: ٹرمپ کا یہودی کنونشن سے خطاب

لاس ویگاس : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہوا تو پہلے ہی دن مسلمانوں پر سفری پابندیاں عائد کردوں گا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریپبلکن یہودی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بنیاد پرست مسلمان دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے۔ آپ کو سفری پابندیاں یاد ہیں؟ صدر منتخب ہوتے ہی پہلے دن میں اپنی سفری پابندی بحال کردوں گا۔

  

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ میں اسرائیل کی ریاست میں اپنے دوستوں اور اتحادیوں کا اس طرح سے دفاع کروں گا جیسا اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں