بیٹے کی حادثاتی موت نے ماحول سوگوار بنادیا، اللہ عاصم جمیل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے: مولانا طارق جمیل

بیٹے کی حادثاتی موت نے ماحول سوگوار بنادیا، اللہ عاصم جمیل کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے: مولانا طارق جمیل

تلمبہ : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا تھاکہ مولانا عاصم جمیل کے سینے میں گولی لگی ہے اور یہ واقعہ خود کشی کا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں