Get Alerts

اسٹوریج مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

اسٹوریج مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا : واٹس ایپ مسلسل اپنے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے، اور اب ایک نیا فیچر سامنے آ رہا ہے جو اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے میسجز میں موجود تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا فائلز آپ کے فون کی اسٹوریج میں اضافی جگہ نہ بھر سکیں۔ چونکہ واٹس ایپ کے ذریعے بہت زیادہ مواد موصول ہوتا ہے، اس لیے اسٹوریج بھرنے کا مسئلہ اکثر صارفین کو پریشان کرتا ہے، لیکن یہ نیا فیچر اس کا حل پیش کرے گا۔

نیو اسٹوریج منیجمنٹ نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں ٹیسٹ ہو رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ہر چیٹ کے انفارمیشن پیج پر جا کر یہ فیصلہ کرنے کی سہولت ملے گی کہ کس کانٹیکٹ کی میڈیا فائلز کو فون میں محفوظ کیا جائے گا اور کسے نہیں۔ اس کے ذریعے بڑی اور پرانی فائلز کو ڈیلٹ کرنا یا اسٹار کرنا بہت آسان ہو گا۔

اس فیچر میں نئے اختیارات جیسے Newest، Oldest اور Largest فائلز تلاش کرنے کے لیے بھی دستیاب ہوں گے تاکہ آپ ان فائلز کو جلدی سے تلاش کر سکیں جنہیں آپ حذف یا اسٹار کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ان فائلز کو بیک وقت ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے، جس سے آپ کا فون تیزی سے اور مؤثر طریقے سے صاف ہو سکے گا۔

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ تاہم، یہ فیچر یقیناً واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنائے گا اور اسٹوریج کی پریشانیوں کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔

ٹیگز: