Get Alerts

 افغان دہشت گرد گرفتار ، دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے

 افغان دہشت گرد گرفتار ، دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے

پشاور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان دہشت گرد سطورے کو گرفتار کر لیا، جس نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم سطورے کا تعلق افغان صوبے ننگرہار سے ہے۔ اس نے غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کیا اور بعدازاں کابل کے ایک مدرسے میں تدریس کے فرائض انجام دیتا رہا۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔ کمانڈر کے احکامات پر وہ علاج کے بہانے پشاور آیا، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد اسے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کی ہدایت دی گئی۔

دہشت گرد کے مطابق کمانڈر قاری محمد نے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا حکم دیا، جبکہ کابل سے ایک معروف عالمِ دین کو نشانہ بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سطورے ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: