Get Alerts

مذہب کے نام پر جہاں بھی اتحاد کی ضرورت ہو، ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

 مذہب کے نام پر جہاں بھی اتحاد کی ضرورت ہو، ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں بہتری کے لیے علمائے کرام کے کردار کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور تمام مذہبی جماعتیں ہماری یکجہتی کا حصہ ہیں۔ آج ہم سب علمائے کرام سے رہنمائی کے لیے مل کر بیٹھے ہیں کیونکہ ریاست اور عوام انہیں اپنا رہنما مانتی ہیں۔ مذہب کے نام پر جہاں بھی اتحاد کی ضرورت ہو، ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہتھیار اٹھانا، بے گناہوں کو نشانہ بنانا اور راستے بند کرنے کی اجازت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شرپسند جماعت نے لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا اور ماضی میں بعض جماعتیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں یا دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے میدان میں اتاری گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اور مذہب کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا قابل قبول نہیں، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ بطور وزیراعلیٰ، وہ عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

ٹیگز: