راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر بلاک کر دیا گیا۔
عدالتی حکم کے مطابق نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر یہ اقدام اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری اور انہیں کل عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ ان کے خلاف پہلے ہی چھ بار وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔
عدالت میں 30 اکتوبر کو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، جن کے لیے پانچ گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔