پشاور، رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ5,افرادزخمی

پشاور، رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ5,افرادزخمی

پشاور : رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر شنواری ٹاﺅن کے قریب نجی ہسپتال ایم ایم سی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہسپتال کا مالک اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔