نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، پرتھوی شاہ، مایانک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، ہنوما ویہاری، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، عمیش یادیو، محمد سراج اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔
Indian team: Virat Kohli (captain), KL Rahul, Prithvi Shaw, Mayank Agarwal, C Pujara, Ajinkya Rahane (vc), H Vihari, Rishabh Pant (wk), R Ashwin, R Jadeja, Kuldeep Yadav, M Shami, Umesh Yadav, M Siraj, Shardul Thakur
— BCCI (@BCCI) September 29, 2018
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک راجکوٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک حیدرآباد میں ہو گا۔