Get Alerts

ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ 14 اکتوبر کو روانہ ہو گا

ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی سکواڈ 14 اکتوبر کو روانہ ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گا۔ 
ذرائع کے مطابق کورونا پروٹوکولز کے بعد پاکستان کا پہلا ٹریننگ سیشن 16 اکتوبر کو ہو گا جبکہ 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ بھارت کے خلاف ہے جو 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 
آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیم 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی جبکہ 31 اکتوبر کو تیسرے میچ میں افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو ہو گا۔

ٹیگز: