Get Alerts

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے منظوری بھی دیدی ہے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کی خوشخبری کل تک مل جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے پاس بطور سینیٹر منتخب ہونے میں 17 دن ہیں کیونکہ انہیں پارلیمینٹ کا ممبر منتخب کرنے کیلئے 6 ماہ کی مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ 
اگر حکومت انہیں مدت ختم ہونے سے پہلے سینیٹر منتخب نہیں کرتی تو وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ بن جائیں گے اور وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے حکومت کو سیاسی چہرہ تلاش کرنا پڑے گا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سالہ دور حکومت میں اب تک 4 وزیر خزانہ تبدیل ہو چکے ہیں۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر منتخب ہونے کی مدت ختم ہونے سے متعلق معاملے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے کیونکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان انہیں بطور سینیٹر منتخب کر لیں گے۔ 

ٹیگز: