سارہ قتل کیس میں پیش رفت ، اہم کرداروں کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا

سارہ قتل کیس میں پیش رفت ، اہم کرداروں کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا

اسلام آباد :پولیس نے سارہ انعام قتل کیس میں اہم کرداروں کو شامل تفتیش کر لیا ہے،  جن میں ملزم شاہنواز کے نکاح کے گواہان معتبر شاہ، سجاد اور بابر کو   تفتیش  میں شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع  کے مطابق  تفریش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے قتل کے بعد لڑکے کے خاندان نے پرانی تاریخ میں نکاح رجسٹرڈ کرایا۔ پولیس نے مقتولہ سارہ کے نکاح خواں مولوی غلام مرتضیٰ کو بھی  تفتیش میں شامل کیا گیا ہے ،ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے قتل کے بعد لڑکے کے خاندان نے پرانی تاریخ میں نکاح رجسٹرڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پراپرٹی ڈیلر عثمان اور ہارون تارڑ  واردات کے  اہم کردار ملزم شاہنواز کے ماموں عالمگیر شاہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

شاہنواز اور سارہ کا نکاح چکوال کی مسجد میں 18 جولائی کو ہوا اور سارہ 21 جولائی کو دبئی چلی گئی اور  پھر  26 جولائی کو سارہ پاکستان آئی ملزم شاہنواز نے مقتولہ سارہ کو مری میں اپارٹمنٹ خریدنے  کا  کہا اور سارہ نے مری میں اپارٹمنٹ کے لیے 50 ہزار روپے بیانے کی مد میں عثمان کو  دیئے ، ملزم شاہنواز کے کہنے پر عثمان  نے مزید رقم کا تقاضا کیا۔

ذرائع کے مطابق سارہ نے اگلی صبح ایاز امیر کو فون پر پورا واقعہ بتایا اور2 روز بعد پھر دبئی چلی  گئیں، اگست میں سارہ واپس آئی تو ملزم شاہنوازنے مقتولہ کو گاڑی لینے  مجبور کیا ، ملزم شاہنواز نے ہارون تارڑ نام کےآدمی سےگاڑی خریدنے کے لیے ملاقات کی، مقتولہ سارہ نے گاڑی 28 لاکھ روپے میں خریدنے کی حامی بھر لی لیکن ‎رقم پاکستانی کرنسی کی صورت میں نہ ملنے پر ہارون گاڑی لے کر واپس چلا گیا  اور سارہ  ‎ گاڑی  کی خریداری کے لیے 70 ہزار درہم ملزم شاہنواز کو دے کر  دبئی چلی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہنواز نے اپنے ماموں عالمگیر کو درہم دے کر پاکستانی کرنسی لی، ملزم شاہنواز نے 28 لاکھ روپے گاڑی کے لیے ہارون تارڑ کو د یئے  اور باقی رقم خود رکھ لی۔

ذرائع  نے مزید کہا  کہ  ‎ملزم شاہنواز سارہ سے مختلف چیریٹیز کے نام پر پیسے منگواتا اور  اپنی مرضی سے پیسے خرچ کر تا  تھا ‎ملزم شاہنواز سارہ کو دھمکیاں بھی دیتا رہا، ‎مقتولہ سارہ 22 ستمبر کو پاکستان پہنچی اور خود ائیرپورٹ سے گھر آئی، ‎مقتولہ سارہ ملزم شاہنواز کی والدہ سے بھی ملی، ‎اگلی صبح ملزم نےسارہ پر تشدد کیا اور ڈمبل مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ سارہ نے والدین کو شادی کا بتایا تو وہ ناراض ہوئے لیکن پھر ملزم کی فیملی سے بات کی حامی بھرلی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا ‎ملزم شاہنواز نے پوری پلاننگ کے ساتھ سارہ انعام کو ٹریپ کیا، پیسے بٹورے اور پھر  قتل کر دیا۔