ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے: آئی ایم ایف

ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے: آئی ایم ایف
سورس: File


واشنگٹن:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔

 
 جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔

(آئی ایم ایف)  کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

مصنف کے بارے میں