آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے 30 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، رمیز راجا اور وقار یونس بھی شامل 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے 30 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، رمیز راجا اور وقار یونس بھی شامل 

دبئی : آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کےلئے  کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور انگلینڈ کے ایون مورگن ،شین واٹسن کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔ 

آئی سی سی کے مطابق لیزا سٹھالکر ، رمیز راجا ، روی شاستری ، ایرون فنچ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن،  ناصر حسین، ایئن اسمتھ اور ایئن بشپ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ 

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وقار یونس ، شان پولاک،  مائیکل ایتھر ٹن ، انجم چوپڑا ، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا ، سنجے منجریکر ، دنیش کارتھک کمینٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

 ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ ، ہرشا بھوگلے، کاس نائیڈو، مارک نکولز ، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ  اور ایئن وارڈ  کمینٹری کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں