Get Alerts

ایشیا کپ 2025: بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

ایشیا کپ 2025: بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

دبئی: دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے والی پاکستانی ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ 57 رنز اسکور کیے اور فخر زمان نے 46 رنز جوڑے، تاہم باقی بیٹرز نہ چل سکے اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کر پائی۔ بھارت کے کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمرا اور دیگر بولرز نے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈالا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابتدائی بیٹرز ناکام رہے، لیکن تلک ورما نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 69 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی۔ دوبے نے 33 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ پاکستان کے فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران فلڈ لائٹس بند ہونے سے کھیل وقتی طور پر رکا رہا۔ وکٹ لینے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا جہاز جیسا سیلیبریشن اور فرحان کی نصف سنچری پر محتاط جشن شائقین کی توجہ کا مرکز بنے

ٹیگز: