کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کے آغاز پر ہی شدید اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 236 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ اضافہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2976 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔