Get Alerts

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

دبئی :  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ ٹرافی کے تنازعے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں وہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

سائیکیا نے کہا کہ بھارت کا کرکٹ بورڈ ہمیشہ حکومت کی پالیسی کے مطابق عمل کرتا ہے اور پاک بھارت باہمی سیریز نہیں کھیلتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایشیا کپ ایک کثیر القومی ٹورنامنٹ ہے اور پاکستانی ٹیم کو شکست دینے پر بھارتی ٹیم فخر محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے مرکزی رہنما ہیں اور ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ سائیکیا نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی یہ ٹرافی اور میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کو شکست دینے پر 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں تین بار پاکستانی ٹیم کا سامنا کیا مگر ہاتھ نہیں ملایا اور ٹرافی لینے سے بھی انکار کیا۔ بھارتی بورڈ نے یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا، جس کے بعد ٹرافی کو میدان سے واپس منگوایا گیا تھا۔ مزید برآں، بھارتی کپتان نے ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنانے سے بھی انکار کیا تھا۔

ٹیگز: