Get Alerts

مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑک سازی پر تین ماہ کی پابندی عائد

مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑک سازی پر تین ماہ کی پابندی عائد

مری: ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی میں سڑکیں بنانے کے کام بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مری میں اسٹون کرشنگ، ڈرلنگ، مائننگ اور تعمیراتی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹیں بنانے پر بھی اس عرصے کے دوران روک لگا دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ مری ماسٹر پلان کے تحت ماحول کے تحفظ اور عوام دوست ماحول کے قیام کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: