Get Alerts

اداکارہ ہنی شہزادی نےجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

 اداکارہ ہنی شہزادی نےجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

اداکارہ ہنی شہزادی نےجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہور :  سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر جوہر ٹائون تھانے میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ اداکارہ ہنی شہزادی نے فیصل آباد کے رہائشی رانا فہیم کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اسے موبائل فون پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔