میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا: انضمام الحق

میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا: انضمام الحق
کیپشن: انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو، فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں اسلیے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ مشکل ٹور کی وجہ سے ٹیم کو جلد بھیجا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز تک پاکستان ٹیم ایڈ جسٹ کر جائے گی۔ مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے۔ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے پلیئرز پول کو بڑھایا، جو 16 کھلاڑی بہترین لگے انہیں انگلینڈ بھیجا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا، ٹور میچ کی پہلی اننگز میں امام الحق کی پرفارمنس سے خوشی ہوئی۔ امید ہے پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
 قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں؟ ان کی بات نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں