لاہور: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ سپیکر نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔
اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہوں نے خود اس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے میں انشاء اللہ اس کیخلاف جنگ کروں گا۔