Get Alerts

رواں ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے، عالمی ریکارڈ بننے کا امکان : امریکی رپورٹ

رواں ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے، عالمی ریکارڈ بننے کا امکان : امریکی رپورٹ

اسلام آباد: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی شدت اختیار کر سکتی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو دنیا بھر میں گرمی کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔ اگر درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوتا ہے تو یہ 2018 میں نواب شاہ میں قائم ہونے والے ریکارڈ کے برابر یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات پاکستان نے بھی شدید گرمی کے ساتھ ساتھ موسم کی تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے مطابق یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو 5 مئی تک اثر انداز رہے گا۔ اس سسٹم کے تحت مئی کے آغاز میں چند علاقوں میں بارش کا امکان بھی موجود ہے، خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب میں یکم مئی سے نمی کی لہریں داخل ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ عوام شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دن کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھائیں۔

ٹیگز: