Get Alerts

شدید گرمی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری، بارشوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا

شدید گرمی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری، بارشوں کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا

لاہور : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے تحت یکم مئی سے 4 مئی تک ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ یہ بارشیں خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہوں گی۔

پشاور، چترال، سوات، باجوڑ، مالاکنڈ، مہمند، اورکزئی، وزیرستان، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، کرک، اور کوہاٹ جیسے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں گرمی معمول سے 6 اور سندھ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان جیسے ٹھنڈے علاقوں میں بھی گرمی اور خشکی کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، جبکہ عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جن میں دھوپ سے بچنا، زیادہ پانی پینا اور ہلکے کپڑے پہننا شامل ہیں۔

ٹیگز: