نئی دہلی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز کو اپنی ایئربس 320 طیاروں کو گراونڈ کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اس بندش کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے روٹس میں اہم تبدیلیاں کرنی پڑیں، جس سے طیاروں کی پروازوں کی طوالت اور لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث دہلی سے کابل، دہلی سے تاشقند، اور دہلی سے استنبول کی پروازوں کے روٹس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان پروازوں کے لیے اب ایندھن بھرنے کے لیے دوحہ یا احمد آباد میں رکے بغیر پرواز ممکن نہیں رہی، جس سے ان پروازوں کی لاگت اور مدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس پر نظر ثانی کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ اضافی لاگت اور وقت میں کمی لائی جا سکے۔