Get Alerts

ایل پی جی سستی ہو گئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

ایل پی جی سستی ہو گئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

اسلام آباد : عوام کے لیے اچھی خبر، اوگرا نے مئی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق گھریلو سلنڈر اب 37 روپے 80 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2892 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی بھی 3 روپے 20 پیسے سستی ہو کر 245 روپے 16 پیسے پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے بعد کی گئی ہے۔

ٹیگز: