لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ سرحدی صورتحال میں پاکستان کو اتحاد اور استحکام کی اشد ضرورت ہے، اور اس وقت ہمیں ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا حصہ نہیں بننا بلکہ قومی دفاع کے لیے کھڑے ہونا ہے، پاک فوج نے اس ملک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے تحت ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر دیے جائیں گے اور سکالرشپ کی رقم 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے، جبکہ بچیوں کا حصہ اس سکیم میں زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ ان کے خواب پورے کیے جا سکیں۔