Get Alerts

"تیل ابھی 140 ڈالر تک جائے گا": ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا امریکی وزیر خزانہ کوجواب

تہران: ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے "فضول مشوروں" اور غلط پالیسیوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو 120 ڈالر کی سطح تک پہنچا دیا ہے۔
باقر قالیباف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی اور جلد ہی 140 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو لیں گی۔ انہوں نے امریکی حکمت عملی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پابندیاں اور ناکہ بندی خود عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔
ایرانی سپیکر نے ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل کے ذخائر اور سپلائی کے حوالے سے پر اعتماد لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا"ناکہ بندی کو تین دن گزر چکے ہیں، لیکن اب تک تیل کا کوئی ایک کنواں بھی خشک نہیں ہوا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ایسا اگلے 30 دنوں میں بھی نہیں ہوگا

ٹیگز: